چیئر مین قومی احتساب بیورو کی تعیناتی کا معاملہ، نیب آرڈیننس میں ترمیم کا حکومتی مسودہ تیار 

چیئر مین قومی احتساب بیورو کی تعیناتی کا معاملہ، نیب آرڈیننس میں ترمیم کا ...

  

        اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین نیب کی تعیناتی  کے معاملے پر حکومت نے ہوم ورک مکمل کر لیا۔ذرائع کے مطابق نیب آرڈیننس میں ترمیم کیلئے قائم حکومتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم، مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومتی ارکان کی نیب آرڈیننس میں ترمیم کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حتمی سفارشات پر مبنی مسودہ تیارکرلیا گیا۔کمیٹی کے ارکان آج (منگل کو)وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔حتمی سفارشات وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائیں گی۔

چیئرمین نیب تعیناتی 

مزید :

صفحہ اول -