سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کردی

سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ریاض(آن لائن) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات کا پچھلا دور 21 ستمبر کو ہوا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں روایت پسند اور سخت گیر رہنما ابراہیم رئیسانی کے صدر منتخب ہونے کے بعد بھی سعودی عرب اور ایران کے درمیان بیک ٹو ڈور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھی بیک ٹو ڈور ملاقاتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا چوتھا دور 21 ستمبر کو ہوا تھا۔ 
 سعودی عرب 

مزید :

صفحہ اول -