ن لیگیوں پر پنڈورا لیکس مایوسی کی بجلی بن کر گری، فیاض الحسن چوہان

  ن لیگیوں پر پنڈورا لیکس مایوسی کی بجلی بن کر گری، فیاض الحسن چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آئی این پی) ترجمان پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سر سے پا ؤ ں تک کرپشن اور احتساب میں لتھڑے ن لیگیوں پر پنڈورا لیکس مایوسی کی بجلی بن کرگری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ  وزیراعظم کی آف شور کمپنیوں کا واویلا مچانے والی ن لیگی قیادت نارووال کے ارسطو احسن اقبال کو اب چلو بھر پانی لازمی تلاش کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی طرف سے تحقیقات کا اعلان خوش آئند ہے، ن لیگی قیادت وقت سے پہلے دونوں ہاتھ اورایک ٹانگ اٹھا کر ہڈیاں ڈالنے اور الزام لگانے کی عادی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ جب حقیقت کا ادراک ہوتا ہے تو رسوائی اور جگ ہنسائی ان کی قسمت میں لکھی جاتی ہے،حسب سابق عقل کی اندھی اور فہم کی لنگڑی ن لیگی قیادت وزیر اعظم کے بغض میں ایسکپوز ہو گئی۔
فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -