اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا دورہ  راجن پور(جھلکیاں اسحاق گبول سے)

 اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا دورہ  راجن پور(جھلکیاں اسحاق گبول سے)

  

٭حمزہ شہباز نے 12 بجے شیڈول کے مطابق موٹر وے چاچڑاں شریف ٹول پلازہ پر پہنچنا تھا مگر وہ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچے

٭حمزہ شہباز کے موٹر وے چاچڑاں شریف ٹول پلازہ پر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے قافلے میں کوٹ مٹھن لایا گیا

_سابق ڈپٹی اسپیکر سردار شیر علی گورچانی اور سابق ایم این اے ڈاکٹر حفیظ دریشک نے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا

_

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے ڈاکٹر حفیظ دریشک سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

_ڈاکٹر حفیظ دریشک نے حمزہ شہباز کو روایتی پگڑی پہنائی اور تلوار کا تحفہ بھی دیا

_حمزہ شہباز شریف نے مسلم لیگ ورکرز سے خطاب میں حکومت پر خوب تنقید کی اور مہنگائی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے ورکرز سے خوب داد وصول کی

_حمزہ شہباز سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن سردار عاطف مزاری مرحوم کے ورثا سے تعزیت کے لیے عمرکوٹ بھی گیے 

_اپوزیشن لیڈر راجہ راجن پور میں سابق ضلعی چیرمین ضلع کونسل سردار عبد العزیز دریشک کی رہایش گاہ پہنچے اور لیگی رہنما سے ملاقات کی اس دوران اویس لغاری،عطا تارڑ بھی موجود تھے

_لیگی راہنما ورکرز سے خطاب کے لیے مقامی کاٹن فیکٹری عاقل پور روڈ پہنچے تو ان کی آمد پر پرندے آزاد فضا میں چھوڑے گیے 

مزید :

صفحہ اول -