بجلی پھر مہنگی، ملکی معیشت تباہ، حکومت قوم کی حالت پر رحم کرے: حمزہ شہباز
ملتان ( سٹی رپورٹرر) چوک ڈبل پھاٹک پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی،حمزہ شہباز شریف کا شاندار استقبال کیا گیاملک عرفان فریدی،رانا ظہیر،وسیم اکرم میؤ،شیخ آصف قریشی کی جانب سے چوک ڈبل پھاٹک پر استقبالیہ کیمپ لگایا گیا جس میں پارٹی ترانے چلاٗئے گیے،حمزہ شہباز شریف پر 2 من پھولوں کی پتیاں نشاور کی گئیں، مہمان رانا شاہد الحسن تھے،عمر فاروق بھٹی،رانا نثار،شہزاد کریم بھٹی،اخلاق چوہان، شریف رحمانی،قسور بھٹی،راجہ لالو چند،راؤ ابرار،ملک آصف،چوہدری کامران،مرزا عمران، نشاط احمد، اور دیگر سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر میاں حمزہ شہباز نے سعد کانجو کو کہا ولڈن کانجو صاحب،شیخ آصف قریشی، ملک عرفان،رانا ظہیر،عمر فاروو بھٹی،وسیم میؤ اور تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پرحمزہ شہباز شریف نے کارکنان سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ 1 روپے 72پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کو حکومتی کرپشن اور نااہلی کا تازہ ظلم قرار دے دیاعوام پر مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرول کی قیتوں میں اضافے کی مسلسل بجلیاں گرائی جارہی ہیں حکومت اپنے پہلے سال والی غلطیاں دہرا کر پھر قوم اور معیشت کو تباہی کی نئی دلدل میں لیجارہی ہے عوام اور قومی معیشت کو ریلیف دینے کے لئے موجودہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کو ریورس کرنا لازم ہے حکومت قوم کی حالت پر رحم کھائے، یہ ظالمانہ اقدامات فوری واپس لئے جائیں 3 سالوں میں 15000 ارب قرضہ لیا، لیکن ایک اینٹ نہیں لگائی، 26 ارب ڈالر 3 سالوں میں قرضہ لیا گیا، ہر روز یہ ملک 13 ارب روپے کا مقروض ہورہا ہے۔شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کیلئے 31 فیصد نوکریوں کا کوٹہ رکھا تھا، ہزاروں نوکریاں تیار تھی لیکن 1 کروڑ نوکریوں کا جھوٹا وعدہ کرنے والوں نے ملتان کی عوام سے نوکریوں کا حق بھی چھین لیا ہے اللہ تعالیٰ جسے عزت دے اس سے کوئی عزت چھین نہیں سکتا.نواز شریف اور شہباز شریف نے اس قوم کی خدمت کی ہے، 3200 ارب کا ہم ڈویلپمنٹ فنڈ خرچ کرکے گئے، 3 سال بدترین انتقام کے بعد نواز شریف، شہباز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف 32 پیسہ کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔
راجن پور،روجھان،مٹھن کوٹ،کوٹ ادو،میاں چنوں،خان پور،محسن وال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ خصوصی تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے انکا کہنا تھاکہ سابق ایم پی اے مرحوم عاطف مزاری جیسے لیڈر قسمت سے پیدا ہوتے ہیں انکا علاقہ میں اور ہماری پارٹی میں پیدا ہونیوالا خلا کبھی پر نہیں ہوگا یہ بات انھوں نے روجھان مرحوم سابق ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری کی قبر پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اپویشن لیڈر حمزہ شہباز نے سابق ایم پی اے مرحوم سردار عاطف حسین مزاری کی قبر پر چادر چڑھائی پھول چڑھائیفاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی مغفرت اور بخشش کے لیے دعا کی اس موقع پر انکے ہمراہ مسلم لیگ ن کے راہنما سردارخضر مزاری ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی ہمراہ تھے سابق مرحوم ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری کی قبر فاتحہ خوانی کے بعد اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز روجھان کے علاقہ عمر کوٹ ڈیرہ سابق ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری پہنچے جہاں سابق ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری کی وفات پر انکے لواحقین مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سردار صفدر حسین مزاری سردار شمشیر علی مزاری سردار خضر خان مزاری سردار ریحان خان مزاری سردار حسن اختر خان مزاری سابق ناظم سردار محمد اجمل خان مزاری علی خان بالاچھ خان مزاری نوراحمد راہی سے تعزیت کی اور مرحوم کی بخشش کے لیے دعا کی اس موقع پر محمد افضل مزاری سماجی راہنما شاید حمید ظہیرو مزاری میاں آفتاب شہباز گشگوری غلام رسول بالاچانی زبز کوہ مزاری ناصر مزاری وحید الدین مزاری محمد وقاص اکرام مزاری زاہد مزاری شیر باز گشگوری سمیت کثیر تعداد میں عوام موجود تھی۔ حمزہ شہباز شریف کے ظاہر پیر انٹرچینج پہنچنے پہ ایم این اے شیخ فیاض الدین،ایم پی اے چوہدری ارشد جاوید اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی جانب سے زبردست استقبال کیا گیا خانپور سے قافلے کی شکل میں انٹر چینج پہ پہنچے تو نوجوانوں نے وزیراعلی حمزہ شہباز شریف کے نعرے لگائے اس موقع پہ گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے شیخ فیاض الدین اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر کاشف چوہدری نے کہا کہ ضلع رحیم یارخان شریف برادران کا دوسرا گھر ہے مہنگائی اور لاقانونیت سے تنگ عوام مسلم لیگ ن کو اقتدارِ میں دیکھنا چاہتے ہیں اس موقع پہ سابق ایم این اے ارشد لغاری، سابق ایم پی اے محمد نواز خان اور میاں اسلام اسلم بھی قافلوں کی شکل میں پہنچے یوتھ ونگ کے نوجوان بھی جلوس کی شکل میں پہنچے۔ اپوزیشن لیڈر میاں حمز ہ شہباز شریف کے جنوبی پنجاب دورے کے موقع پر سنئیر مسلم لیگی رہنما سابق ایم این اے بیگم مجید ہ وائیں تحصیل صدر پی ایم ایل ن ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں سے ملاقات کے دوران اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے بیگم مجیدہ وائیں ہمارے لئے قابل قدر ہیں انہوں نے شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کا ہمیشہ ساتھ دیا سابق وزیراعلی پنجاب غلام حیدر وائیں کے تنظیم سازی کے مشن کو میں آگے لے کر بڑھ رہاہو ں ان کا ویژن ورکر کو عزت دو نے آج پاکستان مسلم لیگ ن کو پاکستان کی مضبوط ترین جماعت بنا دیا ہے اس موقع پر ڈاکٹر غزالہ وائیں کوضلع و تحصیل میں پارٹی کی تنظیم سازی اور کارکنا ن کو فعال رکھنے پرسراہا۔قربانیاں دینے والے کارکنان ہمارا فخر ہیں،سلیکٹیڈ و نا اہل حکمرانوں نے مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ اور کارکنان کو انتقام کا نشانہ بنانے کے سوا کوئی کام نہیں کیا،بے بنیاد ناجائز مقدمات،گرفتاریاں اور قید و بند کی صعوبتیں نواز شریف کے شیروں کے حوصلے کم نہیں کر سکتی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر و قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ضلعی سیکرٹری انفارمیشن غلام شبیر ساقی سے خانیوال آمد پر ویلکم کے موقع پر کیا،حمزہ شہباز نے پارٹی خدمات،انتھک محنت اور میاں نواز شریف کی محبت میں پارٹی کی خاطر جیل جانے ہر شبیر ساقی کو شاباش دیتے ہوئے انہیں پارٹی کا سرمایہ قرار دیا۔غلام شبیر ساقی نے کہا کہ حمزہ شہباز کا جنوبی پنجاب کا دورہ پارٹی کارکنان کے حوصلوں کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ پارٹی کی مقبولیت و مضبوطی کا سبب بنے گا۔اور ان شااللہ آئیندہ انتخابات میں ن لیگ ضلع خانیوال اور جبوبی پنجاب سے بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف جو کہ جنوبی پنجاب کے 4روزہ دورے پر ہیں جو کہ مسلم لیگ ن کے دیرینہ ساتھی ومیاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے پرانے سپاہی سابق ایم این اے الحاج ملک سلطان محمود ہنجرا کی دعوت پر دوپہر ڈیڑھ بجے ہنجرا ہاؤس ظہرانہ میں شرکت کریں گے،اس حوالے سے سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کی ہنجراء ہاؤس آمدپرلیگی کارکن اپنے قائد حمزہ شہباز کا سندیلہ چوک پر فقیدالمثال تاریخی استقبال کریں گے جسکی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے مٹھن کوٹ پہنچ کر دریشک ہاس میں سابق رکن قومی اسمبلی سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اس موقع پر سرداد یوسف خان دریشک،سردار عزیز الرحمن خان دریشک بھی موجود تھے جبکہ میاں حمزہ شہباز شریف کے ہمراہ سینیٹر عطااللہ تارڑ،عبدالرحمن کانجو،اویس خان لغاری،جمال خان لغاری،شیرعلی خان گورچانی،مہراعجازاچلانہ۔بھی تھے مٹھن کوٹ آمد پر میاں حمزہ شہباز شریف کا خواجہ فرید چوک پر شاندار استقبال کیا گیا ان کو سینکڑوں گاڑیوں کے ایک عظیم الشان جلوس کی شکل میں دریشک ہاس لایا گیا۔میاں حمزہ شہباز شریف کی دریشک ہاس آمد پر دریشک ہاس کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جہاں پر بڑے بڑیاستقبالیہ پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کئے گئے تھے پنڈال میں پورے ضلع سے ہزاروں افراد نے جوق در جوق قافلوں کی صورت میں شرکت کی اظہار تعزیت کا یہ پروگرام ایک بہت بڑے جلسے میں تبدیل ہو گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو بے روزگار کرنے،مہنگائی،پچاس لاکھ مکان بنانے،اور ایک کروڑنوکریوں کا جھانسہ دینے والوں سے حساب لیں گے2023 میں پی ٹی آئی کے نظریے کو ہمیشہ کیلئے سمندر میں غرق کردیں گے ان خیالات کا ا ظہار پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں حمزہ شہباز شریف نے سابق ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کی رہائش گاہ پر ایک جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں انہوں نے سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے حمزہ شہباز شریف کی دستار بندی کی اور قبائلی رسم و رواج کے مطابق تلوار کا تحفہ دیا۔ سردار شیر علی گورچانی اور سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان بھی کیا جس پر سردار اویس خان نیدونوں رہنما وں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے جلسہ عام سیخطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ روجہان تا ڈیرہ اسماعیل خان تک ایکسپریسس وے بنائیں گئے انڈس ہائی وے نظر انداز ہونے سے قاتل روڈ بن گئی ہے انہوں نے کہا کہ کسان انتہائی پریشان ہے کھاد کی بوری 23 سو سے سات ہزار،یوریا چودہ سو سے اٹھارہ سو اور بجلی کے ریٹ ہمارے دور سے دوگنے ہو گئے ہیں یہ ظلم پاکستان کی ترقی کے ساتھ ہوا ہے اقتدار میں آکر کسانوں کی ترقی کیلئے خود کو وقف کریں گئے۔میاں شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کیلئے نوکریوں کا جو کوٹہ منظور کیا تھا وہ پی ٹی آئی نے نا منظور کیا انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں فلڈ آیا تو میرے باپ نے یہاں ڈیرے ڈال لیے راجن پور میں ترقیاتی کام صرف ن لیگ میں ہوا انشا اللہ آئندہ بھی یہاں کے کسانوں اور نوجوانوں کو روزگار دیکر خوشحالی دیں گئے جنوبی پنجاب کی تقدیر بدلنے کیلئے فنڈز دیں گئے۔سردار اویس خان لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصراللہ دریشک چینی چور ہے اس نے ہمیشہ پرچوں کی ڈیاست کی۔سرائیکی صوبہ کیمعاملے پر جنوبی پنجاب کے عوام کے جزبات سے کھیلا وہ جنوبی پنجاب کا غدار ہے۔عمرسن خان آٹا چوروں،چینی چوروں کھاد اور تیل مہنگا کرنے والوں کا سرپرست ہے۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نیکہا آٹاچور چینی چور سب اکھٹے ہوگئے ہیں ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دیکر نوجوانوں کو بے روزگار کیا۔سردار یوسف خان دریشک نے کوٹ مٹھن آمد پر حمزہ شہباز شریف کاشکریہ ادا کیا۔عطا تارڑ،عبدالرحمن کانجو،جمال لغاری بھی حمزہ شہبازشریف کے ہمراہ تھے۔