مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم پر اپنے وزیروں ، مشیروں کو این آر او دینے کا الزام 

مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم پر اپنے وزیروں ، مشیروں کو این آر او دینے کا الزام 
مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم پر اپنے وزیروں ، مشیروں کو این آر او دینے کا الزام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر اپنے وزیروں اور مشیروں کا الزام دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کمیشن بنا کر نام نہاد تحقیقات کے بعد وزیروں مشیروں کو این آر او دے دیتے ہیں ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آف شور کمپنیوں کے مالک عمران خان مافیاز اور چوروں کی رکھوالی کرتے آئے ہیں ، پینڈورا پیپرز کی تحقیقات عمران صاحب کے ہوتے ہوئے نہیں ہو سکتیں ،  یہ کرپشن پکڑنے نہیں بلکہ آف شور کابینہ اور  کرپت مافیا کو بچانے کا ہتھکنڈا ہے ، عمران صاحب سرپرستی کرتے ہوئے مافیا کو ایک اور این آر او دے دیں گے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اے ٹی ایم پکڑے گئے تو عمران خان کا کیا ہوگا, عمران خان صاحب پہلے استعفیٰ دیں ۔