نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں واپس جانے سے کیا سبق سیکھا ، رمیز راجہ کھل کر بول پڑے 

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں واپس جانے سے کیا سبق سیکھا ، رمیز راجہ کھل کر ...
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں واپس جانے سے کیا سبق سیکھا ، رمیز راجہ کھل کر بول پڑے 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) رمیز راجہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں واپس گئیں تو دو سبق سیکھے جس کیلئے ہمیں محنت کرنا ہو گی ۔

کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچنج میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ اگر آپ کی ٹیم نمبر ون ہو تو مہمان ٹیمیں کبھی واپس نہیں جاتیں ، دوسرا اگر آپ کی کرکٹ اکانومی اچھی ہو تو بھی ٹیمیں واپس نہیں جائیں گی ، ہمارے پڑوسی ملک میں سرمایہ کاری سے کرکٹ بہت آگے نکل گئی ہے جبکہ ہمارے ملک میں کرکٹ آئی سی سی پر انحصار کرتی ہے ۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ آپ کرکٹ کی اکانومی بڑھانے میں حصہ لیں ،کراچی آنے کا مقصد ہے کہ کرکٹ اکانومی میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے ، سکول کرکٹ کو فعال کر رہے ہیں ، آپ سرمایہ کاری کریں ۔

مزید :

کھیل -