سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت جاری 

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں ...
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت جاری 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں سات رکنی بینچ سانحہ ماڈل ٹاون کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف درخواست پر سماعت کر رہاہے ۔

پولیس افسران کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیے کہ کہا جاتا ہے ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے وزیر اعلیٰ سے زبانی منظوری کے بعد جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) بنانے کا بیان دیا ، وزیر اعلیٰ نے بھی کابینہ سے زبانی منظوری لی ۔

اعظم نذیر تارڑ نے نکتہ اٹھایا کہ اب سوال یہ ہے کہ کیا وزیر اعلیٰ قانونی طور پر زبانی منظوری دے سکتے ہیں ؟۔

کیس پر سماعت ابھی جاری ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -جرم و انصاف -