عمر شریف کی میت صبح کتنے بجے پہنچے گی اور جنازہ کب اور کہاں پڑھایا جائے گا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

عمر شریف کی میت صبح کتنے بجے پہنچے گی اور جنازہ کب اور کہاں پڑھایا جائے گا ؟ ...
عمر شریف کی میت صبح کتنے بجے پہنچے گی اور جنازہ کب اور کہاں پڑھایا جائے گا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے معروف کامیڈین اور سٹیج کے بادشاہ عمر شریف کی میت میونخ سے براستہ استنبول کراچی لائی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق عمر شریف کی میت کل صبح غیر ملکی پرواز سے 5 بج کر 45 منٹ پر کراچی پہنچے گی جہاں سے میت کو سماجی ادارے کے سرد خانے میں منتقل کیا جائے گا ، نماز جنازہ کل سہ پہر تین بجے عمر شریف پارک کلفٹن میں ادا کی جائے گی ، عمر شریف کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے متصل قبرستان میں کی جائے گی ۔

مزید :

قومی -