ینگ ڈاکٹرز کا پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے پر تشدد احتجاج ، پولیس نے لاٹھی چارج کا نشانہ بنا دیا

ینگ ڈاکٹرز کا پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے پر تشدد احتجاج ، پولیس نے لاٹھی ...
ینگ ڈاکٹرز کا پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے پر تشدد احتجاج ، پولیس نے لاٹھی چارج کا نشانہ بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ینگ ڈاکٹرز نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے پہلے سڑک کو بلاک کیا  بعد میں پی ایم سی میں گھسنے کی کوشش کی اور پتھراؤکیا  جس پر پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کا نشانہ بنا دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹروں نے نیشنل لائسنسنگ ایگزیمینیشن ( این ایل ای ) مظاہرین نے صدر پی ایم سی ڈاکٹر ارشد تقی اور نائب صدر علی رضا کے خلاف بھی نعرے بازی کی ، ینگ ڈاکٹرز کے مطابق چار ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن کسی نے ایک نہ سنی ، اسلام آباد کی طرف مارچ اور پی ایم سی کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور کیا گیا، ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو پی ایم سی کی تالا بندی کر دیں گے ۔

بعد میں ڈاکٹروں نے پی ایم سی عمارت پر پتھراؤ کیا اور زبردستی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر وفاقی حکومت نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا ،  پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔ 

پر تشدد حالات کے باعث پولیس نے مزید نفری طلب کرلی ۔