سپریم کورٹ نے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

سپریم کورٹ نے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ سنا ...
سپریم کورٹ نے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مکیش کمار چاولہ کی نااہلی کی درخواست زائد المعیاد ہونے کی بنیاد پر خارج کی ، سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا  کہ کیس تاخیر سے دائر کرنے کی مناسب وجہ نہیں بتائی گئی ، شہری نے سپریم کورٹ میں درخواست سات دن تاخیر سے جمع کروائی، میرٹس پر بھی کیس نہیں بنتا ۔

جسٹس قاضی محمد امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صادق اور امین تو غیر مسلم پر بھی لاگو ہوتا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار نے الیکشن ٹریبونل سے رابطہ نہیں کیا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -