پیر ودھائی میں مدرسہ طالبہ زیادتی کیس میں متاثرہ لڑکی کی پولی گرافک رپورٹ عدالت میں پیش

پیر ودھائی میں مدرسہ طالبہ زیادتی کیس میں متاثرہ لڑکی کی پولی گرافک رپورٹ ...
پیر ودھائی میں مدرسہ طالبہ زیادتی کیس میں متاثرہ لڑکی کی پولی گرافک رپورٹ عدالت میں پیش

  

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیر ودھائی میں مدرسہ کی طالبہ سے زیادتی کے کیس میں پولیس نے متاثرہ لڑکی کی پولی گرافک رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک اعجاز آصف کی عدالت میں مدرسہ طالبہ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی ، متاثرہ لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی ، پولیس افسران نے ملزمان کی پولی گرافک رپورٹ پیش کرنے کیلئے عدالت سے مہلک طلب کرلی ، تفتیشی کی جانب سے کہا گیاکہ ملزم شاہ نواز اور ملزمہ عشرت کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے ، دو دن میں ملزمان کی رپورٹ آجائے گی ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر دونوں ملزموں کی پولی گرافک رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -