نمازی کی سجدے کی حالت میں روح پرواز کرگئی، ویڈیو وائرل
قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر میں ایک شخص کی نماز پڑھتے ہوئے عین سجدے کی حالت میں روح پرواز کرگئی، اس شخص کی شناخت احمد السید کے نام سے ہوئی ہے جو شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ تھا۔
العربیہ کے مطابق مصر میں ایک شخص نے دکان کے اندر نماز کی ادائیگی کے دوران عین اس وقت جان جانِ آفریں کی سپرد کردی جب وہ سجدہ کے حالت میں تھے۔ دکان پر لگے سی سی ٹی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان کے اندر ایک شخص نماز ادا کر رہا ہے اور جب وہ رکعت کا دوسرا سجدہ ادا کرتا ہے تو اچانک سیدھا لیٹ جاتا ہے اور 39 سالہ شخص کی موت واقع ہوجاتی ہے۔
بالفيديو.. وفاة شاب مصري أثناء صلاة قيام الليل بمقر عمله
— الشارقة للأخبار (@Sharjahnews) October 3, 2021
.#الشارقة_للأخبار #الإمارات #مصر pic.twitter.com/Y25M7m1WCN
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے ان کی مغفرت کی دعا اور ایسی موت پر رشک کا اظہار کیا۔