جنوبی پنجاب میں نجی اکیڈمی میں لڑکیوں کو جنسی زیادتی کے بعد بلیک میل کیے جانے کا انکشاف، تفصیلات منظرعام پر

جنوبی پنجاب میں نجی اکیڈمی میں لڑکیوں کو جنسی زیادتی کے بعد بلیک میل کیے جانے ...
جنوبی پنجاب میں نجی اکیڈمی میں لڑکیوں کو جنسی زیادتی کے بعد بلیک میل کیے جانے کا انکشاف، تفصیلات منظرعام پر

  

ڈی جی خان (ویب ڈیسک) جنوبی پنجاب میں واقع ایک نجی اکیڈمی میں پڑھنے والی کئی لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انہیں بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد  پولیس نے چھ  ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرتے ہوئے اکیڈمی کو سربمہر کردیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق  ڈیرہ غازی خان بلاک وی میں قائم نجی اکیڈمی میں بچیوں سے جنسی زیادتی کے گھناؤنے واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان ویڈیوز بنا کر بچیوں کو بلیک میل بھی کرتے رہے مطالبہ پورا نہ کرنے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔پولیس تھانہ سٹی نے جاوید، اسامہ اعوان اور مجاہد سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے نجی اکیڈمی کو سیل کردیا۔

آر پی او فیصل رانا نے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے جس پر ایک ملزم گرفتار ہے جب کہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے آر پی او نے ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -ڈیرہ غازی خان -