"یہ نام تو پہلے بھی گردش کر رہے تھے" پینڈورا پیپرز پر وفاقی وزیر داخلہ نے انتہائی حیران کن موقف دیدیا

"یہ نام تو پہلے بھی گردش کر رہے تھے" پینڈورا پیپرز پر وفاقی وزیر داخلہ نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ویب دی سک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پینڈورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش ہے یہ نام تو پہلے بھی گردش کر رہے تھے،  پینڈورا بکس کے معاملے پر وزیر اعظم معاملات دیکھ رہے ہیں۔

 پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ شناختی کارڈز میں 10 سال کا گند صاف کردیا، نئی پالیسی لارہے ہیں، غلط بائیومیٹرک نہیں چلنے دیں گے، جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں گے، جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے 136 لوگوں کو نکالا ہے۔ 24 گھنٹے میں پاسپورٹ لینے کیلئے 10 ہزار فیس رکھ دی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ 15 اگست سے اب تک افغانستان سے 20 ہزار افراد پاکستان آئے ہیں، ہم نے 30 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ جو افغانی واپس جانا چاہتے ہیں وہ جرمانہ ادا کئے بغیر واپس جا سکتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے، پاکستان کا آئین ماننے والوں سے بات چیت ہو سکتی ہے، ملک کو نقصان پہنچانے والوں سے بات نہیں ہوگی، وزارت داخلہ کا مذاکرا ت میں کوئی کردار نہیں، وزارت داخلہ کے پاس ابھی اس کا کوئی ٹاسک نہیں آیا، یہ وزیر اعظم کا صوابدید ہے، اس حوالے سے وزیر اعظم کی جو پالیسی ہوگی اس پر عمل کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -