شاہ رخ خان نے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے بعد بالی ووڈ سٹارز کو گھر آنے سے کیوں روک دیا ہے ؟ آخر کار وجہ سامنے آ گئی 

شاہ رخ خان نے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے بعد بالی ووڈ سٹارز کو گھر آنے سے ...
شاہ رخ خان نے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے بعد بالی ووڈ سٹارز کو گھر آنے سے کیوں روک دیا ہے ؟ آخر کار وجہ سامنے آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے کو بھارتی عدالت نے منشیات کیس میں سات اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کر دیاہے جس نے اداکارکی زندگی میں بھونچال کھڑا کر دیاہے لیکن اس موقع پر ان کے ساتھی اداکار اداکارائیں آریان خان کے حق میں سامنے آ رہے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کی گرفتاری کے بعد سے شاہ رخ خان کو دیگر ساتھی اداکاروں اور اداکاراﺅں کی فون کالز بھی موصول ہو رہی ہیں جبکہ سلمان خان اور بہن آلویرا سیدھی ان کی رہائشگاہ منت جا پہنچی ۔ ان کے علاوہ دپیکا پڈوکون ، کرن جوہر ، روہت شیٹی سمیت متعدد شخصیات آریان خان کے معاملے پر شاہ رخ  خان کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔
شاہ رخ خا ن کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد ” پاپا رازی “ کی ایک بڑی ’ فوج ‘ اداکار کی رہائشگاہ کے باہر نظریں جمائے بیٹھی ہے اور ہر آنے جانے والی کی تصاویر کی منتظر دکھائی دیتی ہے ، جس کے باعث شاہ رخ خا ن کی سیکیورٹی ٹیم نے بالی ووڈ کے ستاروں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ رہائشگاہ ” منت “ آنے سے پرہیز کریں جس کی وجہ بنگلے کے باہر بھاری تعداد میں ” پاپا رازی “ کی موجودگی ہے اور اس سے سیکیورٹی خدشات بھی پیدا ہو سکتے ہیں ۔

مزید :

قومی -