آریان خان منشیات کیس میں گرفتار، تحقیقات میں مقدمے کے تانے بانے کس چیز سے جڑتے دکھائی دیئے ؟ بھارتی افسر سمیر وان کھیڈے نے بڑا دعویٰ کر دیا 

آریان خان منشیات کیس میں گرفتار، تحقیقات میں مقدمے کے تانے بانے کس چیز سے ...
آریان خان منشیات کیس میں گرفتار، تحقیقات میں مقدمے کے تانے بانے کس چیز سے جڑتے دکھائی دیئے ؟ بھارتی افسر سمیر وان کھیڈے نے بڑا دعویٰ کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی عدالت نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو سات اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کر دیاہے تاہم یہ معاملہ بھارتی میڈیا کیلئے نہایت حیران کن رہا کیونکہ اس سے قبل بیورو کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انہیں آریان خان کے ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اس کا مطالبہ نہیں کریں لیکن جب کیس عدالت پہنچا تو 11 اکتوبر تک ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی ۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق زونل ڈائریکٹر سمیر وان کھیڈے نے بتایا کہ ہم نے آریان خان کے ریمانڈ کیلئے اس لیے استدعا کی کیونکہ ابھی اس کیس میں مزید تحقیقات کیلئے بہت کچھ موجود ہے ، بہت سی نئی گرفتاریاں ہوئی ہیں ، جس دوران ہم نے منشیات فراہم کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے جو کہ پارٹیز میں ممنوعہ مواد سپلائی کرتے تھے ، ان گرفتاریوں کے دوران ہمیں کیس کے تانے بانے ” ڈارک ویب اور بٹ کوئن “ کے ساتھ جڑتے ہوئے دکھائی دیئے ہیں ۔ چھاپوں کے دوران کمرشل تعداد میں منشیات قبضے میں لی گئی ہے ، اب یہ کیس مزید سنجیدہ ہو تا جارہاہے ، جس کیلئے ہمیں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے ۔
بھارتی ویب سائٹ کے نمائند ے کی جانب سے جب زونل ڈائریکٹر سے پوچھا گیا کہ کیا شاہ رخ خان کے بیٹے اس میں براہ راست ملوث ہیں تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں فی الحال کوئی بھی دعویٰ نہیں کر سکتا ، پہلے مجھے تحقیقات کی ضرورت ہے اور جب ہم کسی نتیجے پر پہنچیں گے تو ان معاملوں کا جواب دے سکیں گے ، ہم نے عدالت سے ریمانڈ کی درخواست کی جس پر ہمیں چار روز دیئے گئے ہیں ۔

مزید :

تفریح -