عمر کوٹ میں بھی ڈینگی پھیلنا شروع، 10 مریضوں کی تصدیق ہوگئی

عمر کوٹ میں بھی ڈینگی پھیلنا شروع، 10 مریضوں کی تصدیق ہوگئی
عمر کوٹ میں بھی ڈینگی پھیلنا شروع، 10 مریضوں کی تصدیق ہوگئی

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )شہر اور  گردونواح میں ڈینگی کا مرض تیزی سے  پھیلنے لگاچند روزمیں ڈینگی کے 10 مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد شہریوں کو خوف و ہراس پایا جارہاہے جبکہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے  اپیل کی کہ عوام اپنے گھروں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔

 عمرکوٹ سول ہسپتال میں ڈینگی کےلائے گئے مریضوں میں راموں عمرانہ خاصخیلی،مسمات پشپاجمیلاں ،منیر،شیر محمدوغیرہ  شامل ہے  جنہیں ڈینگی وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ سے مطالبہ کیا ہےکہ شہر میں فوری طور پر مچھر مار اسپرے کرایا جائے ۔

دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ اپنے گھروں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی اہتمام کریں کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کررکھا جائے گھروں میں مچھرمار اسپرے کو یقینی بنایا جائے-

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -