اداکارہ نیہا دھوپیا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اداکارہ نیہا دھوپیا کے ہاں بیٹے کی پیدائش
اداکارہ نیہا دھوپیا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر انگد بیدی کے گھر گزشتہ روز دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، نومولود کے باپ نے  سوشل میڈیا پر اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’خدا نے آج اُنہیں بیٹے سے نوازا ہے۔

انگد نے اہلیہ اور بچے کی صحت کے بارے میں لکھا کہ ’نیہا اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں اور ان کی ننھی بیٹی مہر ننھے بچے کا نام رکھنے کے لیے تیار ہے، انہوں نے بچے کی پیدائش تک کے اس مشکل سفر میں مضبوط رہنے اور اس سفر کو فیملی کے لیے یادگار بنانے کے لیے نیہا دھوپیا کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ اداکار نیہا دھوپیا اور انگد بیدی پہلے بھی ایک بیٹی کے والدین ہیں جس کا نام  مہر دھوپیا بیدی ہے۔

مزید :

تفریح -