ویوو  Y33s شاندار ڈیزائن اور بہترین پرفارمنس کیساتھ پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیاگیا

ویوو  Y33s شاندار ڈیزائن اور بہترین پرفارمنس کیساتھ پاکستان میں فروخت کے لیے ...
ویوو  Y33s شاندار ڈیزائن اور بہترین پرفارمنس کیساتھ پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیاگیا

  

کراچی (پروموشنل ریلیز )عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو نے آج اپنی نوجوانوں پر مبنی Y سیریز کے نئے سمارٹ فون Y33s  کی پاکستان میں فروخت کا آغاز کر دیا ہے ۔  Y33s  6.58 انچ FHD+ ان سیل ڈسپلے ، بہترین کیمرے اور فیشن ایبل ڈیزائن کے ساتھ  8.0mm کے انتہائی پتلے اور دیدہ ذیب ڈیزائن کے ساتھ ایک آل راؤنڈر سمارٹ فون ہے جو خاص طور پر صارفین کو بہترین کارکردگی فراہم کرنے کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

جدید ترین  Y33s میں ہائی ڈیفینیشن فوٹو گرافی فراہم کرنے والا MP 50 ٭ ٹرپل ریئر کیمرہ سیٹ اپ ویوو کے ڈوئل ٹون سٹیپ ڈیزائن میں خوبصورتی سے ترتیب دیا گیا ہے۔ متعدد انٹیلیجینٹ شوٹینگ فنکشنز کے ذریعے آپ زندگی کے یادگار لمحات کو با آسانی محفوظ کر سکتے ہیں اورپھر آپ اس تصویر کو زوم کریں یا کروپ ، تصویر  کے معیار پر کو ئی اثر نہ ہو گا۔ 

ویوو Y33s  5000mAh٭ کی بڑی بیٹری اور تھو ڑے سے وقت میں اس سمارٹ فون کو مکمل چارج کر دینے والی  18W٭فاسٹ چار ج ٹیکنالوجی کے ساتھ آتا ہے۔  علاوہ ازیں  ریو رس چارجنگ٭  کے فنکشن کے ذریعے  اس سما رٹ فون کو موبا ئل پاور بینک میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔

ویوو Y33s میں 2.0ایکسٹنڈڈ ریم کی سہو لت موجود ہے جس سے سمار ٹ فون میں 8GB RAM کے ساتھ  *4GBاضافی روم بطور RAMدستیا ب ہو سکتی ہے ۔ اس سہو لت کے ذریعے صارفین اپنی پسندیدہ ایپس کو تیز رفتاری سے چلا سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ  128GB روم اور   Helio G80 پرا سیسر  Y33s  کی گیمنگ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا دیتے ہیں۔

قیمت اور دستیابی:

ویوو کا نیا    Y33s دو جازب نظر رنگوں مڈ ڈے ڈریم اور مرر بلیک میں  37,999روپے کی قیمت پر  پاکستان میں    فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کو خرید سکتے ہیں۔ 

ویوو    Y33sکے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا    Y33sسمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں https://www.vivo.com/pk/products/y33s 

مزید :

اہم خبریں -بزنس -سائنس اور ٹیکنالوجی -