معروف بھارتی اداکار” اجیتھ کمار“ کے گھر کے سامنے نوجوان لڑکی کی خودکشی کی کوشش، لیکن جب معاملہ کھلا تو اس کا اداکار کے ساتھ کیا تعلق نکلا؟ 

معروف بھارتی اداکار” اجیتھ کمار“ کے گھر کے سامنے نوجوان لڑکی کی خودکشی کی ...
معروف بھارتی اداکار” اجیتھ کمار“ کے گھر کے سامنے نوجوان لڑکی کی خودکشی کی کوشش، لیکن جب معاملہ کھلا تو اس کا اداکار کے ساتھ کیا تعلق نکلا؟ 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فلم انڈسٹری ” کولی ووڈ “ کے معروف ترین اداکار ’ اجیتھ ‘ کے گھر کے سامنے ایک نوجوان لڑکی نے خود کشی کرنے کی کوشش کی جسے پولیس نے گرفتار کر لیاہے ، پوچھ گچھ میں ایسی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس نے ہر کسی کو دنگ کر کے رکھ دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خاتون نے اجیتھ کے گھر کے سامنے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود لوگوں نے اسے قابو کر لیا ، جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی تو اس خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس سٹیشن میں خاتون کی شناخت فرزانہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس نے انتہائی اقدام کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتال کے دورے کے دوران اجیتھ اور شالنی کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا ۔

رپورٹس کا کہناہے کہ فرزانہ نے اجیتھ اور شالنی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ دونوں اس کی نوکری بحال کروانے کیلئے کردار ادا کریں ، بہر حال اداکار اس کی اہلیہ نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا جبکہ فرزانہ کے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ اس کے علاوہ دیگر مسائل بھی تھے۔فرزانہ کا دعویٰ ہے کہ اسے نوکری سے اس لیے نکالا گیا کیوں کہ اس نے اداکار اجیتھ سے ذاتی حیثیت میں ملنے کیلئے انہیں ای میل بھیجی تھی ۔

مزید :

تفریح -