لاہور میں خاتون نے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا

لاہور میں خاتون نے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا
لاہور میں خاتون نے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں خاتون نے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں پیش آیا جہاں ملزمہ نے اپنے سابق شوہر ساجد خان پر تیزاب پھینکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بھکارن کا بھیس بدل کر گلی سے گزرتے ہوئے سابق شوہر پر تیزاب پھینکا۔پولیس کے مطابق ساجدخان نے ملزمہ کو تین سال پہلے طلاق دی تھی اور ایک ہفتے قبل دوسری شادی کی تھی، ملزمہ صدف کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔