ہر جیالے کیلئے جیل جانا ضروری ہے ، بلاول بھٹو کا کوٹلی میں انتخابی جلسے سے خطاب 

ہر جیالے کیلئے جیل جانا ضروری ہے ، بلاول بھٹو کا کوٹلی میں انتخابی جلسے سے ...
ہر جیالے کیلئے جیل جانا ضروری ہے ، بلاول بھٹو کا کوٹلی میں انتخابی جلسے سے خطاب 

  

کوٹلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ہمارے جیالے عمران خان کی کٹھ پتلی کا مقابلہ کر رہے ہیں ، ہر جیالے کیلئے جیل جانا ضروری ہے ۔

حلقہ ایل اے 12چڑھوئی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ نے پہلے بھی دھاندلی کا مقابلہ کیا اور اب بھی پیپلزپارٹی کو قائد حزب اختلاف کا عہدہ دیا ، کٹھ پتلی حکومت سازشوں میں لگی ہے ، ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا یہ کٹھ پتلی کیا چیز ہے ، پیپلزپارٹی کا کشمیرسے سیاسی نہیں ، نسلوںکا رشتہ ہے ، جیالے آخری جنگ لڑنے کیلئے تیار رہیں ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے ساتھ دیا تو بھٹو شہید اور بی بی کا نامکمل مشن مکمل کریں گے ، خان صاحب کہتے تھے کہ لوگ باہر سے روزگار کرنے پاکستان آئیں گے مگر عوام دشمن موجودہ حکومت نے 16ہزار خاندانوں کو بے روز گار کیا ، ان 16 ہزار خاندانوں کو پیپلزپارٹی نے پارلیمان کے ذریعے روزگار دیا تھا ۔ پاکستان سٹیل ملز کے دس ہزار خاندانوں کو بے روزگار کیا گیا ۔ہمارے مخالفین منہ دکھانے کے قابل نہیں ، اس حکومت نے آپ کو کیا دیا ، خان صاحب بتائیں کہاں ہیں ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر ؟۔

مزید :

قومی -سیاست -