نیشنل ٹی 20 دیکھنے  کے خواہش مند افراد کو بڑی خوشخبری مل گئی

نیشنل ٹی 20 دیکھنے  کے خواہش مند افراد کو بڑی خوشخبری مل گئی
نیشنل ٹی 20 دیکھنے  کے خواہش مند افراد کو بڑی خوشخبری مل گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ٹی 20کپ کے دوسرے مرحلے میں شائقین کی انٹری فری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کے دوسرے مرحلے کے میچز لاہور میں کھیلے جانے ہیں جس کے لیے شائقین کی مفت انٹری کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد ضرور کروایا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامیہ جلد فری انٹری کے حوالے سے اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ کے بقیہ لیگ میچر،سیمی فائنل اور فائنل میچ اب لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -