آرمی چیف نے بھارت کے پاکستان مخالف منفی پروپیگنڈے کی بنیادی وجہ بتادی

آرمی چیف نے بھارت کے پاکستان مخالف منفی پروپیگنڈے کی بنیادی وجہ بتادی
آرمی چیف نے بھارت کے پاکستان مخالف منفی پروپیگنڈے کی بنیادی وجہ بتادی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کورکمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق  کور کمانڈر کانفرنس میں بارڈرمینجمنٹ،اندرونی سیکیورٹی اورخطےکی سلامتی کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔ شرکاکودشمن قوتوں کےپاکستان کوعدم استحکام کرنےکی کوششوں پربریفنگ دی گئی۔کانفرنس میں بھارتی فوج کےپاکستان مخالف پروپیگنڈاکانوٹس لیاگیا۔کانفرنس میں کورکمانڈرز نےاس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کیلئےتمام اقدامات کیےجائیں گے۔

کور کمانڈر کانفرنس کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی پروپیگنڈا کشمیری عوام پر جاری مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔بھارتی پروپیگنڈا بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔شرکا نے افغانستان میں انسانی المیے  پر تشویش کا اظہار کیا۔

مزید :

قومی -