’موساد نے گزشتہ ماہ ایرانی جنرل کو اغوا کیا لیکن پھر بھی آپریشن ناکام رہا ‘ اسرائیلی اخبار کا تہلکہ خیز دعویٰ

’موساد نے گزشتہ ماہ ایرانی جنرل کو اغوا کیا لیکن پھر بھی آپریشن ناکام رہا ‘ ...
’موساد نے گزشتہ ماہ ایرانی جنرل کو اغوا کیا لیکن پھر بھی آپریشن ناکام رہا ‘ اسرائیلی اخبار کا تہلکہ خیز دعویٰ

  

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد ‘ نے شام میں کارروائی کرتے ہوئے ایرانی جنرل کو اغوا کیا تاکہ اسرائیلی ائیر فورس کے مغوی اہلکار کا پتہ لگا یا جا سکے ۔اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ آپریشن ناکام رہا اور موساد مغوی ائیر فورس اہلکار کے بارے میں کچھ پتہ نہیں کرسکی۔

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کا اہلکار رون آراد 1986 میں ایک آپریشن کے دوران لبنان سے اغوا ہوگیا تھا، اس کے متعلق تاحال کوئی علم نہیں ہوسکا کہ آیا وہ زندہ بھی ہے یا نہیں۔اخبارنے دعویٰ کیا کہ موساد نے گزشتہ ماہ شام میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران ایرانی جنرل کو اغوا کیا تاکہ اس سے رون آراد کے متعلق نئی معلومات حاصل کی جاسکے۔ ایرانی جنرل کو اغوا کے بعد ایک افریقی ملک لے جایا گیا جہاں اس سے تفتیش کے بعد اسے رہا کردیا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -