اکیلی لڑکی نے سڑک پر پڑے کچرے کے ڈبے ہٹانے کی کوشش کی تو ایسا کام ہوگیا کہ اوسان خطا ہوگئے، سب کو خبردار کردیا

اکیلی لڑکی نے سڑک پر پڑے کچرے کے ڈبے ہٹانے کی کوشش کی تو ایسا کام ہوگیا کہ ...
اکیلی لڑکی نے سڑک پر پڑے کچرے کے ڈبے ہٹانے کی کوشش کی تو ایسا کام ہوگیا کہ اوسان خطا ہوگئے، سب کو خبردار کردیا
سورس: TikTok

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک لڑکی رات گئے گاڑی میں اکیلے سفر کر رہی تھی کہ راستے میں ایک جگہ سڑک کے درمیان میں کچرے کے دو ڈبے رکھ کر راستہ روکا گیا تھا۔ لڑکی گاڑی سے اتر کر ان ڈبوں کو ہٹانے لگی تو ایسا کام ہو گیا کہ اس کے اوسان خطا ہو گئے اوراسے واپس گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے فرار ہوتے ہی بنی۔ دی سن کے مطابق اس 22سالہ لڑکی کا نام آئزی بوئیلے ہے جو جنوبی لندن میں پیکھم کے علاقے میں ایک سڑک پر رات دو بجے جا رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔

اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر آئزی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ بتاتی ہے کہ جب وہ کچرے کے ڈبے ہٹانے کے لیے گاڑی سے اتری تو ایک طرف موجود تنگ گلی میں سے کچھ لوگ نکل آئے۔ وہ لوگ تیزی سے آئزی کی طرف آ رہے تھے۔ انہیں دیکھ کر آئزی کو سمجھ آ گئی کہ یہ کچرے کے ڈبے کیوں سڑک پر رکھے گئے تھے۔ وہ فوراً واپس گاڑی میں بیٹھی اور ریورس میں گاڑی دوڑ دی۔ آئزی نے اس ویڈیو میں وہ سنسان سڑک بھی دکھائی ہے جس پر ان لوگوں نے کچرے کے ڈبے رکھ کر لوگوں کا راستہ روک رکھا تھا۔

 آئزی بتاتی ہے کہ ان لوگوں کے راستہ روکنے کی جو بھی وجہ ہو، تاہم وہ کوئی اچھی وجہ نہیں ہو سکتی۔ ان لوگوں نے کسی واردات کی غرض سے ہی راستہ بند کر رکھا تھا۔ میں لوگوں کو متنبہ کرنا چاہتی ہوں کہ کبھی بھی وہ اس طرح سڑک بلاک دیکھیں تو اپنی گاڑی سے ہر گز باہر نہ نکلیں۔ آئزی کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 60ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -