بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ، مسلم لیگ ن نے بڑا قدم اٹھا لیا 

 بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ، مسلم لیگ ن نے بڑا قدم اٹھا لیا 
 بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ، مسلم لیگ ن نے بڑا قدم اٹھا لیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمتی قرارداد جمع کروادی گئی۔

مسلم لیگ ن کی رکن عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار دا دکے متن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 72پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کو حکومتی کرپشن اور نااہلی کا تازہ ظلم ہےجسکی مذمت کرتے ہیں،عوام پر مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مسلسل بجلیاں گرائی جارہی ہیں، موجودہ حکومت مہنگائی، کرپشن، نااہلی کی آسمانی بجلی بن کر قوم پر گری ہے،تین سال سے زائد عرصے میں حکمرانوں نے عوام کو صرف مہنگائی در مہنگائی دی ہے،پالیسی ریٹ سے لے کر کھانے پینے کی اشیاءتک ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کرپشن اور نااہلی کا نہ ختم ہونے والاسلسلہ ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے آنے سے قوم کے لئے صرف برے دن آئے ہیں،حکومت کا ہر فیصلہ قوم کے لئے ایک نیا برا دن لے کر طلوع ہورہا ہے،بجلی، گیس، پٹرول اور ٹیکس ریٹ کی موجودہ سطح پر کاروبار چل سکتا ہے نہ ہی غریب کا گھر۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں نہ صرف حالیہ اضافہ واپس لیا جائے اور دیگر اشیا خورودونوش کی قیمتوں میں بھی عوام کوریلیف دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -