شادی کی پیشکش کے بینر کے ساتھ پرواز کرنے والا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا

شادی کی پیشکش کے بینر کے ساتھ پرواز کرنے والا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا
شادی کی پیشکش کے بینر کے ساتھ پرواز کرنے والا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا
سورس: Twitter

  

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں شادی کی پیشکش کے بینر کے ساتھ پرواز کرنے والے چھوٹے طیارے کو بدقسمتی سے حادثہ پیش آ گیا۔ دی سن کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کینیڈین شہر مونٹریال میں پیش آیا ہے جہاں سیسنا 172طیارے کے پیچھے ایک بینر باندھا گیا تھا جس پر ایک آدمی کی طرف سے اپنی گرل فرینڈ کے لیے ”کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟“ کا فقرہ لکھا گیا تھا۔

اس آدمی نے اپنی منگیتر کو پرپوز کرنے کا یہ انوکھا طریقہ اپنایا تھا مگر بدقسمتی سے اس طیارے کو حادثہ پیش آ گیا جس میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ پائلٹ کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔ جہاز مونٹریال میں واقع ڈیپے پارک میں گر کر تباہ ہوا۔ تاحال جہاز کے گرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ 

کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ ”تاحال اس حادثے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ہم تفتیش کر رہے ہیں اور رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا۔طیارے کا پائلٹ جیان پیئرو شیامبیلا تھا کوفضائی تشہیر کرنے والی کمپنی ’ایروگرام‘ کا مالک تھا۔تاحال یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ شادی کے اس پرپوزل کے لیے جیان کی خدمات کس شخص نے حاصل کی تھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -