سب سے زیادہ شادیاں کرنے والے شخص کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں ، یہ کون ہے اور کتنی شادیاں کیں؟  دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں

سب سے زیادہ شادیاں کرنے والے شخص کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں ، یہ کون ہے ...
سب سے زیادہ شادیاں کرنے والے شخص کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں ، یہ کون ہے اور کتنی شادیاں کیں؟  دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ جرمن پروڈیوسر سوین ایبلنگ نے برطانیہ کے سب سے زیادہ شادیاں کرنے والے آدمی کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاری کر لی ۔ دی سن کے مطابق اس 73سالہ شخص کا نام رون شیپرڈ ہے جس نے اپنی زندگی میں 8شادیاں کیں اور اس کی خواہش ہے کہ مرنے سے پہلے وہ ایک اور شادی کر لے ۔ شیپرڈ نے 2014ء میں اپنی آپ بیتی لکھی تھی جو سوین ایبلنگ کی نظروں سے گزری ہے اور اس نے اس کتاب پر فلم بنانے کے لیے شیپرڈ کے ساتھ رابطہ کر لیا ہے ۔

کہا جا رہا ہے کہ 48سالہ اداکار جیڈ لا اس فلم میں شیپرڈ کا کردار ادا کریں گے ۔ شیپرڈ برطانوی شہر سمرٹن کا رہائشی ہے جس نے پہلی شادی 1966ء میں کی تھی، جبکہ اس کی آخری شادی 2016ء میں ہوئی ہے ۔ شیپرڈ نے اپنی آپ بیتی میں لکھا ہے کہ’’ میں نے ہر حوالے سے ایک بہترین زندگی گزاری ہے ۔ میری پہلی شادی 19سال کی عمر میں ہوئی تھی ۔ لوگ میرے اتنی زیادہ شادیاں کرنے کے متعلق کچھ باتیں بھی کرتے ہیں مگر میں مطمئن ہوں کہ میں نے جو کیا ٹھیک کیا ۔ ایک بار میں ایک ماہر نفسیات کے پاس گیا تھا اور اس نے مجھے یہ حیران کن بات کہی تھی کہ میں ’محبت کی لت‘ میں مبتلا ہوں ، یہی وجہ ہے کہ میں اتنی زیادہ شادیاں کر رہا ہوں ۔ میری خواہش ہے کہ میں 9یا 10شادیاں کروں ۔ ‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -تفریح -