پی ٹی آئی سپین انٹرا پارٹی الیکشن میں نظریاتی پینل کی شاندار جیت ،شیراز بھٹی نئے صدر بن گئے 

پی ٹی آئی سپین انٹرا پارٹی الیکشن میں نظریاتی پینل کی شاندار جیت ،شیراز بھٹی ...
پی ٹی آئی سپین انٹرا پارٹی الیکشن میں نظریاتی پینل کی شاندار جیت ،شیراز بھٹی نئے صدر بن گئے 

  

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل)تحریک انصاف( پی ٹی آئی) سپین کےانٹرا پارٹی انتخابات میں  نظریاتی پینل کوسپین کے تینوں ریجنز کاتالونیہ،میڈرڈ اور ویلنسیا میں واضع برتری حاصل ہو گئی ،شیراز بھٹی تحریک انصاف سپین کے نئے صدر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سپین کے الیکشن میں نظریاتی پینل اور جنون پینل کے درمیان مقابلہ ہوا،جس میں سپین کے تینوں ریجنز میں نظریاتی پینل  کے امیدواروں کاتالونیا سے شیراز بھٹی ،میڈرڈ سے قیصر صدیق اور ویلنسیا سے خرم شہزاد نے کامیابی حاصل کی۔کامیابی کے بعد نظریاتی گروپ کے روح رواں پاکستان تحریک انصاف سپین کےسابق صدور شہزاد اصغر بھٹی ،حمد شہباز ملک ،شہاز جرال ،عبدالصبور ،سید فرہاد حسین شاہ سمیت دیگر سنیئر رہنماوں نےاظہار مسرت کرتے ہوئے جیتنے والے تمام اراکین کو  مبارکباد دی ہے۔

مزید :

تارکین پاکستان -