امریکہ کی خاتون سینیٹر کے خلاف احتجاج، مظاہرین ان کے پیچھے ایسی جگہ پہنچ گئے کہ ہنسی نہ رکے

امریکہ کی خاتون سینیٹر کے خلاف احتجاج، مظاہرین ان کے پیچھے ایسی جگہ پہنچ گئے ...
امریکہ کی خاتون سینیٹر کے خلاف احتجاج، مظاہرین ان کے پیچھے ایسی جگہ پہنچ گئے کہ ہنسی نہ رکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن کے ساڑھے 3ٹریلین ڈالر کے سوشل ویلفیئر پیکج کے خلاف کھڑی ہونے والی سینیٹر کرسٹین سنیما کے خلاف مظاہرہ کرنے والے لوگ ایسی جگہ پہنچ گئے کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا ۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق کرسٹین سنیما ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی میں لیکچر بھی دیتی ہیں ۔ وہ گزشتہ دنوں یونیورسٹی میں ہی تھیں جہاں بائیں بازو کے کارکن یونیورسٹی میں گھس گئے اور سینیٹر کرسٹین کا پیچھا کرتے ہوئے باتھ روم تک پہنچ گئے ۔

کرسٹین سنیما کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ان کے کئی طالب علم بھی باتھ روم استعمال کر رہے تھے ۔ مظاہرین کی طرف سے باتھ روم میں گھسنا اور طالب علموں کی ویڈیوز بنانا انتہائی اوچھی اور غیرقانونی حرکت تھی ۔ ایکٹیوسٹ آرگنائزیشنز کا یہ رویہ قطعی ناقابل قبول ہے کہ وہ اپنے اراکین کو ایسی ہدایات دیں جن سے نہ صرف وہ خود کو خطرے میں ڈالیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی خطرہ بنیں ۔ انہیں اپنے کارکنوں کو بند یونیورسٹی عمارات اور دیگر ایسی جگہوں پر نہیں بھیجنا چاہیے ۔