کرینہ کپوراپنی شادی میں صرف 100 لوگوں کو بلانا چاہتی تھیں لیکن ان کے والد نے کیا جواب دیا؟ رندھیر کپور کا ایسا انکشاف کہ ہنسی نہ رکے

کرینہ کپوراپنی شادی میں صرف 100 لوگوں کو بلانا چاہتی تھیں لیکن ان کے والد نے ...
کرینہ کپوراپنی شادی میں صرف 100 لوگوں کو بلانا چاہتی تھیں لیکن ان کے والد نے کیا جواب دیا؟ رندھیر کپور کا ایسا انکشاف کہ ہنسی نہ رکے
سورس: Instagram

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور گزشتہ دنوں دی کپل شرما شو میں شریک ہوئے اور وہاں انہوں نے کرینہ کپور کی شادی پرمہمانوں کی تعداد کے حوالے سے باپ بیٹی کے درمیان ہونے والی گفتگو سنا کر لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رندھیر کپور نے کپل شرما سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کرینہ کپوراپنی شادی کی تقریب انتہائی مختصر رکھنا چاہتی تھیں جس میں صرف 100لوگ شریک ہوں ۔

رندھیر کپور نے بتایا کہ ’’جب کرینہ نے یہ بات کہی تو میں نے اس سے کہا کہ کپور خاندان کے لوگ ہی 350ہیں ۔ ممبئی میں جو پتھر اٹھاءو اس میں سے ایک کپور ہو گا اور اداکار بننا چاہتا ہو گا ۔ لہٰذا ہم 100لوگوں کی پارٹی کیسے کر سکتے ہیں اس پر کرینہ کہنے لگی کہ اگر آپ کو اور لوگ بلانے ہیں تو آپ اپنی شادی پر بلا لیجیے گا ۔ ‘‘واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی اکتوبر 2012ء میں ہوئی تھی ۔

مزید :

تفریح -