سونا اتنا مہنگا ہوگیا کہ آپکی پریشانی کی حد نہ رہے

سونا اتنا مہنگا ہوگیا کہ آپکی پریشانی کی حد نہ رہے
سونا اتنا مہنگا ہوگیا کہ آپکی پریشانی کی حد نہ رہے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1757 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800روپے اور 686روپے کا اضافہ ہوا۔قیمت میں اضافے کے بعد  کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 115000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 98594 روپے ہوگئی۔

مزید :

قومی -