چین کے خطرے سے نمٹنے کیلئے بھارت نے لداخ میں ایسا منصوبہ شروع کردیا کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

چین کے خطرے سے نمٹنے کیلئے بھارت نے لداخ میں ایسا منصوبہ شروع کردیا کہ حیرت ...
چین کے خطرے سے نمٹنے کیلئے بھارت نے لداخ میں ایسا منصوبہ شروع کردیا کہ حیرت کی انتہا نہ رہے
سورس: Twitter

  

 سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے لداخ تک سرنگ بنانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہمالیہ کے پہاڑوں میں اس سرنگ کی تعمیر پر سینکڑوں لوگ کام کر رہے ہیں ۔ اس منصوبے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کو سٹریٹجک اعتبار سے انتہائی اہم علاقے لداخ کے ساتھ منسلک کرنا ہے ۔

لداخ کی سرحدیں پاکستان اور چین کے ساتھ ملتی ہیں اور اسی علاقے میں گزشتہ سال بھارتی اور چینی افواج کی مڈبھیڑ بھی ہو چکی ہے ۔ یہ علاقہ سال میں 6سے زائد ماہ کے لیے برف میں ڈھکا رہتا ہے لہٰذا بھارت یہاں سال بھر آمدورفت برقرار رکھنے کے لیے اس سرنگ کے منصوبے پر کام کر رہا ہے ۔

بھارتی حکام کے مطابق یہ سرنگ چار حصوں پر مشتمل ہو گی ۔ پہلے حصے کی لمبائی ساڑھے 6کلومیٹر ہے جو مکمل ہو چکی ہے ۔ اس حصے کی تکمیل کے بعد یہ پہلا موسم سرما ہو گا جس میں سونامرگ کے علاقے تک زمینی رسائی ممکن ہو گی ۔ اس منصوبے پر 93کروڑ 20لاکھ ڈالر لاگت آئے گی ۔

مزید :

بین الاقوامی -