بھارتی شہر ممبئی میں ایک ماہ میں تیسری بار سی این جی اور گھریلو گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

 بھارتی شہر ممبئی میں ایک ماہ میں تیسری بار سی این جی اور گھریلو گیس کی ...
 بھارتی شہر ممبئی میں ایک ماہ میں تیسری بار سی این جی اور گھریلو گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا
سورس: Wikimedia Commons

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں بھی سی این جی اور گھریلو استعمال کی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گیس کی قیمتوں میں یہ اضافہ ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کے لیے کیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز سے لاگو ہونے والے اس اضافے میں سی این جی کی قیمت 2.59بھارتی روپے اور گھریلو استعمال کی گیس کی قیمت2.27بھارتی روپے بڑھائی گئی ہے۔

اس اضافے کے بعد ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں سی این جی کی فی کلوگرام قیمت 54.57بھارتی روپے جبکہ گھریلو استعمال کی گیس کی فی کلوگرام قیمت 32.67بھارتی روپے ہو جائے گی۔ممبئی میں گزشتہ 8ماہ کے دوران سی این جی اور گھریلو گیس کی قیمتوں میں یہ تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ رواں سال میں مجموعی طور پر گیس کی فی کلوگرام قیمت میں 6.67بھارتی روپے بشمول ٹیکس اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

بزنس -