اکیڈمی میں طالبات سے زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت، پولیس کے ہاتھ مزید کتنی ویڈیوز لگ گئیں؟

اکیڈمی میں طالبات سے زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت، پولیس کے ہاتھ مزید کتنی ...
اکیڈمی میں طالبات سے زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت، پولیس کے ہاتھ مزید کتنی ویڈیوز لگ گئیں؟

  

ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں نجی اکیڈمی میں طالبات کے ساتھ زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ پولیس نے مزید 20 ویڈیوز برآمد کرلیں۔

پولیس کے مطابق کیس میں نامزد ملزم مجاہد حسین نے ملتان ہائیکورٹ سے 8 اکتوبر  تک ضمانت قبل از گرفتاری کرالی ہے۔ طالبات سے زیادتی اور بلیک میلنگ کا دوسرا ملزم حبیب ملک  سے فرار ہوگیا ہے۔ پولیس نے جب اس کے گھر پر چھاپہ مارا تو اس کے بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا۔ کیس کا تیسرا ملزم اسامہ بھی  فرار ہے ۔ پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ اسے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق اکیڈمی تین منزلہ ہے جن میں سے گراؤنڈ فلور کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اکیڈمی کے سیکنڈ فلور پر کلاسز ہوتی تھیں جبکہ تھرڈ پورشن پر ہاسٹل بنایا گیا تھا ، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اکیڈمی کا مالک جاوید فرار ہوگیا تھاتاہم اسے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی او کے مطابق اکیڈمی میں طالبات اور ٹیچرز کے ساتھ زیادتی کرکے ان کی ویڈیوز بنائی جاتیں اور پھر انہیں بلیک میل کیا جاتا تھا۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -ڈیرہ غازی خان -