فرانس میں ہر سال کتنے بچے  گرجا گھروں میں زیادتی کا نشانہ بنتے ہیں؟ تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آگئی

فرانس میں ہر سال کتنے بچے  گرجا گھروں میں زیادتی کا نشانہ بنتے ہیں؟ تہلکہ خیز ...
فرانس میں ہر سال کتنے بچے  گرجا گھروں میں زیادتی کا نشانہ بنتے ہیں؟ تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آگئی

  

پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانسیسی حکومت کی جانب سے قائم انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 70 سالوں سے ہر سال 4700 بچے گر جا گھروں میں پادریوں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہوتے ہیں۔

گارڈین  کے مطابق فرانس کے کیتھولک چرچوں میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 1950 سے تاحال 3 لاکھ 30 ہزار بچوں کے ساتھ جنسی استحصال ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔کمیشن کے سربراہ جین مارک ساوے نے 2 ہزار 500 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ 1950 کے بعد سے اب تک 3 لاکھ 30 ہزار بچے فرانسیسی پادریوں کے ہاتھوں جنسی زیادتی اور جنسی استحصال کا شکار ہوئے۔کیتھولک چرچ انتظامیہ نے سنہ 2000 تک بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کے واقعات پر آنکھیں بند رکھیں بلکہ متاثرین کے ساتھ بے حسی کا مظاہرہ بھی کیا اور اب بھی چرچوں میں بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹ میں نظام کی خرابیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’سسٹم‘‘ متاثرین کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہا'۔ملزمان کو قانون کے شکنجے میں بھی نہیں لایا گیا۔

واضح رہے کہ فرانس میں کیتھولک بشپوں نے چرچوں پر تواتر کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پر پردہ ڈالنے کے الزامات کے بعد عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے ان واقعات کی  تحقیقات کے لیے 2018 میں انکوائری کمیشن قائم کیا تھا۔اس انکوائری کمیشن نے آزادانہ حیثیت میں کام کیا اور شفاف انکوائری کے بعد اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔ رپورٹ پر تاحال کیتھولک چرچ کے نمائندوں کی جانب سے ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -