مکیش امبانی سینٹی بلینیئر بن گئے

مکیش امبانی سینٹی بلینیئر بن گئے
مکیش امبانی سینٹی بلینیئر بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بھارت سمیت پورے ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی سینٹی بلینیئر بن گئے۔

ارب پتی افراد کی دولت کا تخمینہ جاری کرنے والے فوربز میگزین کے مطابق مکیش امبانی کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز (منگل کو) دو ارب ڈالر کا نفع ہوا جس کے باعث ان کی دولت 100 ارب ڈالر ہوگئی اور وہ  دنیا کے دسویں سینٹی بلینیئر بن گئے ۔ خیال رہے کہ ایک ارب ڈالر یا اس سے زائد دولت رکھنے والے کو ارب پتی (بلینیئر) جب کہ 100 ارب ڈالر کے اثاثے رکھنے والوں کو سینٹی بلینیئر کہا جاتا ہے۔

اس وقت  ٹیسلا کے بانی ایلون مسک  دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جن کے اثاثوں کا تخمینہ 202 ارب 90 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔ وہ دنیا کے واحد شخص ہیں جن کے اثاثے 200 ارب ڈالر سے زائد ہیں۔ ایمازون کے بانی جیف بیزوس 189 ارب 40 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔

اس کے علاوہ برنارڈ ارنالٹ، بل گیٹس، لیری ایلیسن ، مارک زکر برگ، لیری پیج، سرگئی برن  اور وارن بفٹ بالترتیب دنیا کے امیر ترین افراد اور سینٹی بلینیئرز ہیں۔ 

مزید :

بزنس -