پہلی بیوی کو طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے پر سابقہ بیوی کا ایسا انتقام کہ شوہر ہسپتال پہنچ گیا

پہلی بیوی کو طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے پر سابقہ بیوی کا ایسا انتقام کہ شوہر ...
پہلی بیوی کو طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے پر سابقہ بیوی کا ایسا انتقام کہ شوہر ہسپتال پہنچ گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیراکوٹ کے علاقہ میں خاتون نے اپنے سابقہ شوہر پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب کی وجہ سے نوجوان بری طرح جھلس گیا ،جس پر اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ صدف  کو گرفتار کرلیا۔ ملزمہ صدف نے اپنے سابقہ شوہر  ساجد خان پر تیزاب پھینکا تھا۔ پولیس کے مطابق  ملزمہ صدف کو ساجد خان نے تین سال پہلے طلاق دی تھی اور ایک ہفتہ قبل ساجد خان نے دوسری شادی کی۔دوسری شادی کے رنج میں ملزمہ نے بھکارن کا بھیس بدل کر گلی میں ساجد خان پر تیزاب پھینکا۔ مدعی مقدمہ ساجد خان کی گردن، کان اور کمر کا حصہ متاثر ہوا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ صدف کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -