نظریاتی پینل کی جیت ووٹرز ،سپورٹرز اور خیر خواہوں کی جیت ہے : شہزاد اصغر بھٹی 

نظریاتی پینل کی جیت ووٹرز ،سپورٹرز اور خیر خواہوں کی جیت ہے : شہزاد اصغر ...
نظریاتی پینل کی جیت ووٹرز ،سپورٹرز اور خیر خواہوں کی جیت ہے : شہزاد اصغر بھٹی 

  

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل ) پاکستان تحریک انصاف سپین کے سابق صدر شہزاد اصغر بھٹی نے پی ٹی آئی سپین کے الیکشن نظریاتی پینل کی جیت کو نظریاتی پینل کے ووٹرز سپورٹرز اور خیرخواہوں کے نام کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نظریاتی پینل کے تمام ووٹرز سپورٹرز اور خیرخواہوں کو دلی طور مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ شہزاد اصغر بھٹی کا کہنا تھا کہ نظریاتی پینل کی جیت ٹیم ورک کا نتیجہ تھا جس میں تمام ووٹر ز، سپورٹرز نے نظریاتی پینل کی ٹیم کے ساتھ مل کر ہر ممکن کوشش کی اور جب نیک نیتی اور محنت کے ساتھ مل کر کوئی بھی کام کریں اس میں اللہ کی رحمت بھی شامل ہو جاتی ہے۔

مزید :

تارکین پاکستان -