کوروناکےخاتمےتک ترقی پذیر ملکوں کو قرضوں میں ملنے والی سہولت جاری رہنی چاہیے: عمران خان

 کوروناکےخاتمےتک ترقی پذیر ملکوں کو قرضوں میں ملنے والی سہولت جاری رہنی ...
 کوروناکےخاتمےتک ترقی پذیر ملکوں کو قرضوں میں ملنے والی سہولت جاری رہنی چاہیے: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  میں نےترقی پذیرملکوں کیلئےقرضوں میں سہولت کیلئےمہم چلائی، کوروناکےخاتمےتک قرضوں میں سہولت جاری رہنی چاہیے۔
اقوام متحدہ کے ورلڈ لیڈر سمٹ سے ورچوئل خطاب  کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  انتہائی اہم ڈائیلاگ میں شرکت پرخوشی ہے۔امیرممالک ترقی پذیرملکوں کےمقابلےمیں اپنےلوگوں کو20گناتیزی سےویکسین لگارہےہیں ۔ اس عدم مساوات کوختم کرنا ہوگا۔ ویکسین کی مساوی تقسیم یقینی بنانےکےلیےکوششیں کی جائیں۔ہر سال ایک ٹریلین ڈالر ترقی پذیر ممالک سے محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہورہے ہیں۔محفوظ پناہ گاہوں میں سات ٹریلین ڈالر چھپائے گئے ہیں۔رقوم کی یہ منتقلی غیر قانونی ہے ،اس کو روکنے کا اقدام اتنا ہی ضروری ہے جتنا موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام کرنا۔اس لوٹ مار کی وجہ ترقی پذیر ملکوں کی  بدعنوان حکمران اشرافیہ ہے۔

مزید :

قومی -