ڈاکٹرز نےزخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے سے انکار کردیا

ڈاکٹرز نےزخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے سے انکار کردیا
ڈاکٹرز نےزخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے سے انکار کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پمز ہسپتال میں ڈاکٹرز نے زخم پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے سے انکار کردیا ہے۔

 جیو نیوز کے مطابق آج پاکستان میڈیکل کمیشن(پی ایم سی ) کے سامنے نیشنل لائسنسنگ ایگزام ( این ایل ای )امتحان کے خلاف احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز اور پولیس میں جھگڑا ہوا تھا۔ڈاکٹرز نے احتجاج کے دوران پی ایم سی کی عمارت پر پتھراؤ کیا جس کے بعد پولیس نے ڈاکٹرز پر ہلہ بول دیا اور متعدد کو حراست میں لے لیا تھا۔ڈاکٹرز کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ پولیس اور ڈاکٹرز کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس سے متعدد ڈاکٹر اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

 تاہم اب ڈاکٹرز نے پولیس اہلکاروں کا علاج کرنے سے منع کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق پمز میں ڈاکٹرز نے زخمی پولیس اہلکاروں کا علاج کرنے سے انکارکردیا ہے۔

مزید :

قومی -