’اپنے باپ سے ملنے کے لیے سیکریٹری سے وقت لینا پڑتا ہے ‘ شاہ رخ خان کے بیٹے کا تہلکہ خیز انکشاف 

’اپنے باپ سے ملنے کے لیے سیکریٹری سے وقت لینا پڑتا ہے ‘ شاہ رخ خان کے بیٹے کا ...
’اپنے باپ سے ملنے کے لیے سیکریٹری سے وقت لینا پڑتا ہے ‘ شاہ رخ خان کے بیٹے کا تہلکہ خیز انکشاف 

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ کے سپرسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے والد سے متعلق تفتیش میں کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ والد سے ملاقات کے لیے سیکرٹری سے وقت لینا پڑتا تھا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آریان نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ والد اس وقت کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی مصروفیات کے باعث منیجر پوجا سے وقت لے کر ہی والد سے ملاقات کرسکتا تھا۔رپورٹس کے مطابق آریان نے تفتیش میں والد کی فلموں سے متعلق بھی بیان دیا ہے۔

گزشتہ دو روز سے آریان خان منشیات کیس میں گرفتار ہیں اور ان دنوں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحویل میں ہیں جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید :

تفریح -