فلموں سے کنارہ کش ہونے کے بعد زائرہ وسیم نے پہلی بار اپنی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا

فلموں سے کنارہ کش ہونے کے بعد زائرہ وسیم نے پہلی بار اپنی تصویر شیئر کرکے ...
فلموں سے کنارہ کش ہونے کے بعد زائرہ وسیم نے پہلی بار اپنی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا

  

سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نوجوان اداکارہ زائرہ وسیم نے طویل عرصے بعد پہلی بار اپنی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

سنہ 2016 میں آنے والی فلم "دنگل" سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی زائرہ وسیم نے فلم سیکرٹ سپر سٹار کی ریلیز کے بعد   فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ ان کی فلم  دی سکائی اِز پنک  زائرہ وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے کے اعلان کے بعد ریلیز ہوئی تھی تاہم انہوں نے اس کی پرموشن میں حصہ نہیں لیا۔ اداکارہ نے فلمی دنیا چھوڑنے کے بعد سوشل میڈیا سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کرتے ہوئے باقی زندگی دینِ اسلام کے مطابق گزارنے کا اعلان کیا تھا۔ 

طویل عرصے تک انسٹاگرام پر زائرہ وسیم اسلامی باتیں ہی شیئر کرتی رہیں تاہم آج انہوں نے پہلی بار اپنی تصویر شیئر کی ہے  جس میں انہیں برقعہ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔سابق اداکارہ نے اس تصویر میں اپنا چہرہ نہیں دکھایا ۔

مزید :

تفریح -