آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد اداکار فہد مصطفی نے والدین کے نام پیغام جاری کردیا

آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد اداکار فہد مصطفی نے والدین کے نام ...
آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد اداکار فہد مصطفی نے والدین کے نام پیغام جاری کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اداکار فہد مصطفی نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی منشیات کے کیس میں گرفتاری کے بعد نوجوانوں میں منشیات کے استعمال پر اپنا موقف پیش کردیا۔

فہد مصطفی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات واقعی ہمارے نوجوانوں کو نقصان پہنچا رہی ہے، سکول ،کالجوں اور یونیورسٹیز میں یہ اتنی آسانی سے دستیاب ہے، ہماری حکومت کو اس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت والدین اپنے بچوں پر نظر رکھنا ٹھیک ہے ، ان سے کہیں کہ وہ مغرب سے پہلے گھر واپس چلے جائیں، آزادی ہو چھوٹ نہیں۔

مزید :

تفریح -