"سنا ہے کہ اتنے بڑے کروز شپ پر بہت لوگ تھے لیکن مجھے تو صرف آریان خان ہی نظر آیا" گلوکار میکا سنگھ کھل کر بول پڑے

"سنا ہے کہ اتنے بڑے کروز شپ پر بہت لوگ تھے لیکن مجھے تو صرف آریان خان ہی نظر ...
سورس: Twitter

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ گلوکار میکا سنگھ اداکار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی گرفتاری کے معاملے پر کھل کر بول پڑے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں میکا سنگھ نے اس کروز شپ کی تصویر شیئر کی جس سے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گلوکار نے کہا " واہ، کروڈیلیا کروز کتنا خوبصورت ہے، کاش میں بھی اس پر جاسکتا، میں نے سنا ہے کہ اس پر بہت سے لوگ موجود تھے لیکن میں آریان خان کے علاوہ کسی کو بھی نہیں دیکھ پا رہا۔"انہوں نے سوال اٹھایا کہ "اتنے بڑے کروز میں صرف آریان ہی گھوم رہاتھا؟ حد ہے، صبح بخیر، آپ کا دن اچھا گزرے۔ٗ

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے انڈیا کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے شاہ رخ خان کے صاحبزادے سمیت  آٹھ افراد کو ایک کروز شپ میں پارٹی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ اس پارٹی میں سینکڑوں لوگ موجود تھے لیکن میڈیا اور اداروں کی سب سے زیادہ توجہ آریان خان پر ہے جس کے باعث سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔ 

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ آریان خان کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے لیکن عدالت میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ این سی بی کو آریان خان سے کوئی  منشیات نہیں ملیں بلکہ وہ جن لوگوں کے پاس موجود تھے ان کے پاس سےصرف چند گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔

مزید :

تفریح -