تربیتی کورس کے دوران ایک اور ریسکیو اہلکار دم توڑ گیا

تربیتی کورس کے دوران ایک اور ریسکیو اہلکار دم توڑ گیا
تربیتی کورس کے دوران ایک اور ریسکیو اہلکار دم توڑ گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریسکیو 1122 کا اہلکار تربیتی کورس کے دوران جان کی بازی ہارگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 فاروق احمد کے مطابق ریسکیو اہلکار بابر 16 سال قبل 1122 میں بھرتی ہوا اور وہ ریفریشنگ کورس کیلئے آیا تھا جہاں دوڑ کے دوران اس کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ اہلکار کو فوری طور پر جناح ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔ ریسکیو اہلکار بابر کی لاش ورثا کے سپرد کر دی گئی ہے جو اسے حافظ آباد لے گئے۔جاں بحق ریسکیو اہلکار بابر چھ  بچوں کا باپ تھا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی ریسکیو اہلکار دوران ٹریننگ دل کا دورہ پڑنے کے باعث جان کی بازی ہارگیا تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -