پنجاب پولیس کے 24 افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے گیے

پنجاب پولیس کے 24 افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے گیے
پنجاب پولیس کے 24 افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے گیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس کے آٹھ ڈی ایس پیز اور لاہور کے 16 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار نے محمد رمضان کو ڈی ایس پی ننکانہ صاحب،  زاہد حسین کو ڈی ایس پی بڑا گھر سرکل ننکانہ،ظفر اقبال کو ڈی ایس پی نائن ایس پی یو، اختر علی کو ایس ڈی پی اورینالہ خورد جبکہ سید اقبال حسین کاظمی کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تھری ، راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔سعید اللہ خان اور، محمد اقبال کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ  جبکہ خالد محمود کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی  کے حوالے کردی گیئں ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے16 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنزکوتبدیل کر دیا۔نئے تعینات ہونے والے انچارج انویسٹی گیشن میں 03انسپکٹرز اور13سب انسپکٹرزشامل ہیں۔انسپکٹرشان الٰہی کو انچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ سے انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت،انسپکٹرمحمد سرور کو انچارج انویسٹی گیشن چوہنگ سے انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ،انسپکٹرذوالفقار علی کو انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ سے انچارج انویسٹی گیشن چوہنگ،سب انسپکٹراخترمحمود کو جنر ل ڈیوٹی اسلام پورہ سے انچارج انویسٹی گیشن اچھرہ،سب انسپکٹرناصر احمد کو انچارج انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن سے انچارج انویسٹی گیشن  قائداعظم انڈسڑیل سٹیٹ ،سب انسپکٹرمحمد گلفام کو انچارج انویسٹی گیشن گجر پورہ سے انچارج انویسٹی گیشن سندر ،سب انسپکٹرمنصب خان کو انچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار سے انچارج انویسٹی گیشن ہڈیارہ ،سب انسپکٹرمحمدعالم کو نویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز سے انچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار ،سب انسپکٹرامجد علی کو جنر ل ڈیوٹی فیکٹری ایریا سے انچارج انویسٹی گیشن بھاٹی گیٹ ،سب انسپکٹرمحمد مقصودکو انچارج انویسٹی گیشن غالب مارکیٹ سے انچارج انویسٹی گیشن ہربنس پورہ ،سب انسپکٹرمحمد حسین کو انچارج انویسٹی گیشن گوالمنڈی سے انچارج انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ،سب انسپکٹرظفر حسین کو انویسٹی گیشن صدر ڈویژن سے انچارج انویسٹی گیشن گوالمنڈی،سب انسپکٹرگلفام ثقلین کو جنر ل ڈیوٹی غازی آباد سے انچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ ،سب انسپکٹرعدنان رشید کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز سے انچارج انویسٹی گیشن غالب مارکیٹ ،سب انسپکٹرارشد علی کو جنر ل ڈیوٹی کاہنہ سے انچارج انویسٹی گیشن گجر پور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سب انسپکٹرمحمد ناصر خان کوانچارج انویسٹی گیشن اچھرہ سے انچارج انویسٹی گیشن جنرل ڈیوٹی ہیڈ کوارٹر کلوز کردیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -