ادارہ فیضان اسلام میں بڑی محفل 

ادارہ فیضان اسلام میں بڑی محفل 
ادارہ فیضان اسلام میں بڑی محفل 

  

مجتبی علی شاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی آمد کے ساتھ ہی دنیا بھر میں بسنے والے عاشقان  مصطفیﷺ کی آمد کا جشن انتہائی مذہبی جوش وخروش اور مذہبی  عقیدت  کے سا تھ منا رہے ہیں اس سلسلے میں مشرقی لندن کے علاقے والتھمسٹو کی فیضان اسلام مسجد میں میلاد النبی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں آستانہ عالیہ نیریاں شریف کے پیر ظہیرالدین نقشبندی۔امیر جماعت اہلسنت برطانیہ علامہ رسول بخش سعیدی۔ اور علامہ حافظ خرم رفیق نے خصوصی شرکت کی ۔ نعت خوان حضرات نے خوبصورت الفاظ میں دربار رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔تفصیلات مشرقی لندن سے سلیم صابری کی اس رپورٹ میں  

دنیا بھر میں بسنے والے عاشقان مصطفی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی خوشیاں منا رہے ہیں اسی سلسلے میں مشرقی لندن کی فیضان اسلام مسجد میں میلاد النبی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا حضرت علامہ غلام ربانی افغانی کی زیر نگرانی ہونے والی اس کانفرنس میں علمائے کرام اور نعت خوان حضرات نے شرکت کی عاشقان مصطفی کی  کثیر تعداد نے اس نورانی  محفل سے اپنے قلوب کو منور کیا آستانہ عالیہ نیریاں شریف کے پیر ظہیرالدین نقشبندی نے اپنے خصوصی خطاب میں فرمایا کہ اللہ تعالی نے آپ کی بعثت کو ربیع الاول میں مبعوث فرمایا ربیع الاول کا معنی  ہے بہار کی پہلی خوشخبری ۔۔دنیا میں جتنی بھی نعمتیں ملی ہیں سب حضور اکرم صلی اللہ وسلم کے وسیلے سے ملی ہیں۔أپ صلی اللہ وسلم دنیا میں سب سے آخر میں تشریف لائے اور تمام انبیاء کے سردار ٹھہرے ۔میلاد النبی کانفرنس کے انچارج علامہ غلام ربانی افغانی نے اپنے خطاب میں کہا برطانیہ میں سب سے بڑا مسئلہ اپنی نوجوان نسل کو اسلامی اصولوں سے روشناس کرانا ہے مساجد اور مدارس کی سب سے اہم ذمہ داری ہے کہ انہوں نے نوجوان نسل کو تیار کرنا ہے ان کے سینے میں عشق مصطفی کی شمع کو روشن کرنا ہے

 ۔نوجوان مقرر علامہ  خرم ر فیق نے اپنے خطاب میں کہا آج کی اس محفل کا مقصد اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا ہے کہ جنہوں نے آپ صل اللہ وسلم جیسی عظیم نعمت ہم کو عطا کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا کے لئے رحمت اللعالمین بن کے آئے دنیا اور آخرت کی کامیابیوں کا تمام تر انحصار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور اسوہ حسنہ میں چلنے میں ہے ۔پاکستان سے آئے ہوئے مشہور نعت خوان سید خالد حسین شاہ نے اپنے خوبصورت الفاظ میں دربار رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے 

 پیر سید ظہیر الدین نقشبندی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا فرمائی اور آخر میں درود و سلام کے نذرانے پیش کیے گئے

مزید :

تارکین پاکستان -